local news

بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ برقرار ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف – Pakistan

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ٹلنے والی بات کی تردید کرتا ہوں، خطرہ اب بھی موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، ہمارا سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہا ہے، ہماری افواج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت بہت بڑے دھچکے کیلئے تیار رہے۔ جو کہہ رہے ہیں بانی کو جیل سے نکال کرساتھ بٹھائیں، وہ کیا ماضی بھول گئے۔ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں میزبان شوکت پراچہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ٹلنے والی بات کی تردید کرتا ہوں، خطرہ 100 فیصد موجود ہے،
ہماری بھی تیاری مکمل ہے، ہمارا سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا دباؤ موجود ہے، اس دباؤ کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، 2،4 روز میں واضح ہو جائے گا، پہلگام حملے میں کوئی سچائی نہیں ہے، اگر سچ ہوتا تو بھارت تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں، وہ اپنی مثال سے فوج کے حوصلے بڑھا رہے ہیں، آرمی چیف نے تمام محاذوں کا دورہ کیا ہے، جوانوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوا۔

خواجہ آصف نے آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہماری افواج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت بہت بڑے دھچکے کیلئے تیار رہے، ابھینندن کے وقت کیا بانی ہمارے ساتھ بیٹھا تھا؟ جو کہہ رہے ہیں اسے جیل سے نکال کر ساتھ بٹھائیں، یہ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں، کیا ان لوگوں نے ماضی کو ’ڈیلیٹ‘ کر دیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وطن کے ساتھ مشروط وفاداری کا اظہار صرف پی ٹی آئی ہی کرسکتی ہے، باقی تمام جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہے، ایسی حرکتیں نہ کرتا تو آج بانی باہر ہوتا۔ میں ایسے موقعوں پر یہ گفتگو نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ ان کا رویہ سب کے سامنے ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پیر کو قومی اسمبلی کا سیشن ہے اس میں اس موضوع پر بحث ہوگی، جیسے سینیٹ میں ہوئی ہے اس کے بعد جوائنٹ سیشن کی ضرورت پڑی تو جوائنٹ سیشن بھی کریں گے۔

سرحدی علاقے سیالکوٹ کی عوام کے مورال سے متعلق پرسوال گیا کہ لوگ کیا سوچ رہے ہیں، اس پر انھوں نے جواب دیا کہ سیالکوٹ کے نزدیک کنٹرول لائن نہیں وہ ورکنگ باؤنڈری ہے اور وہاں سیالکوٹ کے متعدد گاؤں آباد ہیں اور لوگ گھروں میں اطمینان کے ساتھ بیٹھے ہیں کیوں کہ انھیں اپنی فوج پر پورا اعتماد ہے اور پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کیا جائے گا۔

#بھارت #کی #طرف #سے #جنگ #کا #خطرہ #برقرار #ہے #ہماری #بھی #تیاری #مکمل #ہے #خواجہ #آصف #Pakistan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker