local news

مائنز اینڈ منرلز بل 73 کے آئین پر حملہ ہے، ایمل ولی خان – Pakistan

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل 73 کے آئین پر حملہ ہے، بل کس کی ایماء پر لایا گیا ہے ہمیں معلوم ہے، وفاق اورصوبائی حکومت آئین پاکستان پرحملہ آورہیں، آئین کے مطابق سمندر میں موجود مائنز اور منرلز وفاق کے ہیں، آئین کےمطابق زمین کے تمام وسائل صوبے کے ہیں۔ جنرل سیکریٹری جے یو آئی ف نے آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بند کرنا جمہوری اقدام ہے، ہم نے کسی گاڑی کو نہیں جلایا۔

آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اے این پی ایمل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل آئین پاکستان پر حملہ ہے اور ہم آئین کو مانتے ہیں، آئین کہتا ہے کہ سمندر میں معدنیات وفاق کے ہیں اور باقی سب پر اختیار صوبوں کا ہے۔ گرین چولستان کس کی ضرورت ہے، کیا اس کے لیے کالا باغ نہیں بن رہا تھا؟ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں کہ یہ غلط ہو رہا ہے۔

ایمل ولی خان نے نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں ایک طرف آئی فون ہے تو دوسری طرف آئی فون پرومیکس ہے ایک ہی جگہ کی خدمت ہو رہی ہے، میں اس بل کو دن دہاڑے چوری سمجھتا ہوں، یہ اٹھارویں ترمیم پر ڈاکا ہے، علی امین حکم کے غلام ہیں، لیکن ہم اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔

سربراہ اے این پی نے کہا کہ بل کس کی ایماء پر لایا گیا ہے ہمیں معلوم ہے، وفاق اورصوبائی حکومت آئین پاکستان پرحملہ آورہیں، ہم نے انگریز کو گھر بھیجا، ڈکٹیٹر کا خاتمہ کیا۔ ہم عوام کے ساتھ یہ مذاق نہیں ہونے دیں گے، اس نظام میں حکومت ہم نوا اور اپوزیشن طبلہ نواز ہے، فنکار ایک ہی ہے۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ اے پی سی میں زیادہ تر جماعتیں آئیں گی، ہم اور صوبوں میں کانفرنس کریں گے، جس راستے پر چل رہا ہوں یہ میرے لیے سخت ترین راستہ ہے، میں قوم کے لیے لڑ رہا ہوں۔ ہم نے اٹھارویں ترمیم پاس کرائی جو آج تک آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔

متنازع کینالز پر احتجاج سے متعلق مولانا راشد سومرو کی گفتگو

متنازع کینالز کیخلاف احتجاج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جنرل سیکریٹری جے آئی ف سندھ مولانا راشد سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا پہلے کینال پر بات کریں پھر بات ہوگی۔

راشد سومرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قوم پرست سمجھتے ہیں نہری منصوبے کا مسودہ ایوان صدر سے منظور ہوا۔ پیپلز پارٹی سے کہہ دینا چاہیے کہ کام روکیں ورنہ حکومت سے الگ ہوتے ہیں۔

جنرل سیکریٹری جے یو آئی ف نے کہا کہ سڑکیں بند کرنا جمہوری اقدام ہے، ہم نے کسی گاڑی کو نہیں جلایا۔ احتجاج کرنے والوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کو راستہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

#مائنز #اینڈ #منرلز #بل #کے #آئین #پر #حملہ #ہے #ایمل #ولی #خان #Pakistan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker