local news

پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے –

ویب ڈیسک: پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس کافی عرصہ سے بیماری میں مبتلا اور علاج کے مراحل سے گزر رہے تھے جوکہ آج اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔
میراوس نے اپنی منفرد مزاحیہ فنکاری سے پشتو ڈراموں اور اسٹیج شوز میں اپنا ایک الگ مقام حاصل کیا ۔
مرحوم میراوس کی میت آبائی گاؤں تنگی پہنچا دی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ کل بروزجمعہ صبح 10بجے ادا کی جائے گی ۔
میرواس کا اصل نام حیات خان تھا، 1955میں تحصیل ٹانگی، ضلع چارسدہ میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان کے معروف پشتو مزاحیہ اداکار، گلوکار اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تھے ۔
میراوس کا مزاحیہ انداز اسکول کے زمانے میں ہی نمایاں ہوگیا تھا، جب ان کی پرفارمنسز کو دیکھنے کے لیے آس پاس کے اسکولوں سے بھی لوگ آتے تھے۔
میرواس نے اپنے کیریئر میں کئی ریڈیو، ٹی وی شوز اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا، وہ 500 سے زائد کیسٹس اور 800 سے زیادہ پشتو مزاحیہ البمز ریلیز کر چکے ہیں۔
2018 میں انہوں نے اپنی دوسری کتاب “گپ د میرواس” شائع کی، جس میں مشہور پشتو اور اردو گانوں کی پیروڈی کے ساتھ ساتھ طنزیہ اور مزاحیہ شاعری بھی شامل تھی۔
حالیہ برسوں میں میرواس کو صحت کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر شامل تھاجبکہ بیماری کی شدت کے باعث ان کی ایک ٹانگ کاٹی جا چکی تھی ۔
ڈاکٹروں کے مطابق میراوس کی دوسری ٹانگ بھی خطرے میں تھی ،وہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔
میراوس کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

#پشتو #کے #معروف #مزاحیہ #فنکار #میراوس #طویل #علالت #کے #بعد #انتقال #کر #گئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker