local news

انتہا پسند بھارتی ہندوؤں نے مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا – World

بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی ایک بار پھر سفاکی کی انتہا کو پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست میں ایک نہتی مسلم خاتون پر انتہا پسند ہندوؤں نے اجتماعی ظلم کیا جو دل دہلا دینے والا اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے خاتون پر کتا چھوڑ دیا، جو اسے مسلسل کاٹتا رہا جبکہ آس پاس کھڑے ہندو انتہاپسند تماشہ دیکھتے رہے۔ کوئی بھی مدد کے لیے آگے نہ آیا اور نہتی خاتون چوراہے میں کتے کے حملے سے تن تنہا مقابلہ کرتی رہی۔

بھارت کی خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش

ذرائع کا کہنا ہے کہ کتا چھوڑنے والے افراد خاتون کو مسلسل اذیت دیتے رہے اور اسے ذلت کا نشانہ بناتے رہے۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مذہبی اسکالرز نے اس واقعے کو انتہا پسند ہندو ذہنیت کی علامت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خاتون پر کتا چھوڑنا انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر مومن مرد و عورت کی عزت کا حکم دیا ہے،اور ان کو تکلیف دینے والوں کے لیے دوزخ کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی جنگی جنون کے ہاتھوں معصوم سکھ شہریوں کی ہلاکت

اسکالرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ اس وحشیانہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

#انتہا #پسند #بھارتی #ہندوؤں #نے #مسلمان #خاتون #پر #کتا #چھوڑ #دیا #World

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker