local news

جنوبی وزیرستان میں مختلف واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے علاقے ژوارکوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علی بات خان جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حملہ آوروں نے مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر نامعلوم مسلح افراد نے عبداللہ جان نامی شہری کو اغواء کرنے کی بھرپور کوشش کی،تاہم وہ مزاحمت کے باعث اغواء نہ ہو سکا، حملہ آوروں نے مزاحمت پر گولیاں چلائیں، جس سے باپ قتل بیٹا زخمی ہو گیا، اہلِ علاقہ نے افسوسناک واقعےپر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

#جنوبی #وزیرستان #میں #مختلف #واقعات #ایک #شخص #جاں #بحق #ایک #زخمی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker