local news

حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز آج روانہ ہوگی – Pakistan

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز آج روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز آج صبح پونے 5 بجےروانہ ہوگی، وفاقی وزیر سردار یوسف اور سعودی سفیرعازمین کو رخصت کریںگے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم ، 342 پروازوں سےعازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزارعازمین کومدینہ منورہ اورمکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔

وزارت حج امور کے مطابق پاکستان سے اخری حج پرواز 31 مئی کوروانہ ہوگی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجازمقدس روانہ ہونگے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کئے گئے ہیں۔

وزارت حج امور حج پروازوں کے اغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، پی آئی اے سمیت دیگرفضائی کمپنیاں حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں ، حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوںگی۔

لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف7700 صبح ساڑھے اٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی

کوئٹہ سے پی ائی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گیا

ملتان سے پی ائی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا اٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی

کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔

لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 روانہ ہوگی۔

#حج #اپریشن #کے #انتظامات #مکمل #پاکستان #سے #پہلی #حج #پرواز #آج #روانہ #ہوگی #Pakistan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker