local news

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پہلگام واقعے پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی – Pakistan

خیبر پختون خوا اسمبلی نے پہلگام واقعے پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی دنیا اس پہلگام واقعے کا نوٹس لیں اور دونوں ممالک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں۔

خیبر پختوان خوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے پہلگام واقعے پر قرارداد پیش کی، جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرار داد میں پہلگام واقعے کی شدید مزمت کی گئی، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی دنیا اس پہلگام واقعے کا نوٹس لیں اور دونوں ممالک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں۔

اس سے قبل اجلاس کے دوران احمد کنڈی نے ایوان کو تجویز دی کہ پہلگام واقعے کی مذمت اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف قرار داد پیش کی جائے تو صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے جواب دیا کہ قرارداد تیار نہیں اگلے اجلاس میں قرار داد پیش کرینگے۔

#خیبر #پختونخوا #اسمبلی #نے #پہلگام #واقعے #پر #قرارداد #متفقہ #طور #پر #منظور #کر #لی #Pakistan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker