
خیبر پختونخوا سےغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج طورخم کے راستے 718 افراد افغانستان بھیجے گئے جبکہ مجموعی طور پر 7324 تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا۔
ملک بھر میں مقیم افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین کی باعزت واپسی کے لیے خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل حمزہ بابا کے مزار کے قریب بنیادی سہولیات سے آراستہ ہولڈنگ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ واپس بھیجے جانے والے کی نگرانی کے لیے کیمپ میں ضلعی انتظامیہ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نادرا، ایف آئی اے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر محکموں کے افسران اور عملہ تعینات کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا سےغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج طورخم کے راستے 718 افراد افغانستان بھیجے گئے جبکہ مجموعی طور پر 7324 تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک اور ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ریٹائرڈ) بلال شاہد راؤ کے ہمراہ لنڈی کوتل میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی باعزت واپسی کے لیے لگائے گئے ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے کیے گئے انتظامات، محکمہ صحت کے عملے سمیت ریسکیو 1122 کی تعیناتی اور واپس آنے والے خاندانوں کی واپسی کے طریقہ کار سمیت متعلقہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو لنڈی کوتل میں منعقدہ کیمپ میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین لنڈی کوتل میں بنیادی سہولیات سے آراستہ کیمپ کے انعقاد کے ذریعے طورخم افغانستان جائیں گے۔
تمام ریٹرن کی نگرانی کے لیے انعقاد کیمپ میں ضلعی انتظامیہ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نادرا، ایف آئی اے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر محکموں کے افسران اور عملہ تعینات کیا جائے گا۔
طورخم بارڈر کے ذریعے ملک بھر میں مقیم افغان سیٹیزن کارڈ اور غیر قانونی تارکین کی وطن واپسی 31 مارچ 2025 تک رضاکارانہ تھی۔ 31 مارچ کے بعد ملک بھر کے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین کو ہولڈنگ کیمپ میں رجسٹر کر کے طورخم کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اب تک پختونخوا سے 5 ہزار 8 سو 84 ، اسلام آباد سے 194 ، پنجاب سے 1163 ، آزاد کشمیر سے 38 اور سندھ سے 44 تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے۔
مجموعی طور پر طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 29 ہزار، 308 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کیے گئے۔
انگور اڈہ بارڈر کے راستے 5983 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔
#غیر #قانونی #مقیم #غیر #ملکیوں #کا #انخلا #طورخم #کے #راستے #افراد #افغانستان #بھیجے #گئے #Pakistan