local news

وزیراعلیٰ پنجاب کاگندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکج کا اعلان – Business & Economy

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کے ریکارڈ پیکج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کسان دوست اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کے مجموعی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ”ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام“ کے تحت 25 ارب روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت گندم کے پانچ ایکڑ پر کاشت کرنے والے کسانوں کو فی کسان 25 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، گندم کی خریداری نجی کمپنیاں کریں گی

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے اور اضلاع کی سطح پر گندم اگانے کے مقابلے ہوں گے اور کاشتکاروں کو ٹریکٹرز اور رقم دی جائے گی۔

اجلاس میں فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کے لیے لازمی ترمیم، ”الیکٹرونک وئیر ہاؤسنگ ری سیٹ“ پالیسی اور بنک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی، پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا۔

پنجاب حکومت نے کسانوں کو گندم کی نقل و حمل کی اجازت دے دی

اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 2.5ارب روپے کی لاگت سے 1000 ٹریکٹر مفت دیئے گئے اور 8 ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی۔

#وزیراعلی #پنجاب #کاگندم #کے #کاشتکاروں #کیلئے #ارب #کے #پیکج #کا #اعلان #Business #Economy

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker