
ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاو رمیں زبانی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کردیا ،فائرنگ کی زد میں آکر باپ زخمی ہو گیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق افسوسناک واقعہ پشاور گلبہار سرکل کے علاقہ تھانہ پھندو کی حدود شہید آباد میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی سلیمان ولد طالب ساکن پیر قلعہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزم کی فائرنگ کی زد میں آکر باپ طالب جان ولد قادر خان بھی زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
#پشاور #میں #زبانی #تکرار #پر #بھائی #نے #فائرنگ #کرکے #بھائی #کو #قتل #کردیا #باپ #زخمی