
سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی کے دوران سائٹ ایریا میں پانی چوری کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے زیر زمین کھودی گئی سرنگ پکڑ لی۔ واٹر کارپوریشن کی 33انچ کی لائن سےپانی چوری کیا جارہا تھا۔
رینجرز حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن کی 33 انچ کی مین لائن سے روزانہ 22 سے 25 لاکھ گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق چوروں نے چھ انچ کے تین غیر قانونی کنکشن لگا رکھے تھے، جن کے ذریعے پانی نکال کر مختلف فیکٹریوں کو فروخت کیا جا رہا تھا۔ اس پانی کی چوری سے واٹر کارپوریشن کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔
کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ پانی چوری میں اجمل آفریدی، علی رضا، رئیس شاہ، رفیع اللہ اور عدنان پیر ملوث ہیں۔ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
رینجرز اور واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عوام کو درپیش پانی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔
#کراچی #میں #پانی #چوری #کی #بڑی #کارروائی #ناکام #سائٹ #ایریا #میں #زیر #زمین #سرنگ #پکڑی #گئی #Pakistan