
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا احتساب کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے، احتساب کمیٹی کا اجلاس کمیٹی سربراہ معروف قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا احتساب کمیٹی اجلاس میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے محاسبے کا امکان ہے، یاد رہے کہ تیمور سلیم جھگڑا نے کمیٹی کے خلاف ہرزہ سرائی پر انٹرنل اکاونٹیبلٹی ممبران ناخوش ہیں۔ اکاونٹیبلٹی کمیٹی چئیرمین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، سابق صوبائی وزیر نے کمیٹی سوالات اور اپنے جوابات میڈیا پر شیئر کئے ہیں، جبکہ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا مسئہ سنجیدہ نہیں۔
قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ رمضان میں 11 وزراء نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی ہے، جبکہ کابینہ کے دیگر 22 ممبران بھی اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ کمیٹی اجلاس میں ان وزراء کے بارے میں فیصلہ کریگی، جبکہ اس کے بعد وزراء کی کارکردگی رپورٹ بانی چیئرمین کو پیش کی جائے گی، اور پھر فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کرنا ہے۔
#پاکستان #تحریک #انصاف #کا #احتساب #کمیٹی #اجلاس #پیر #کو #طلب #کابینہ #اراکین #کی #بریفنگ