
کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے بعد تناؤ ۔۔ ڈمپرز جلنے کے بعد بیان بازیاں تیز۔۔ مہاجر قومی مووومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا آج احتجاج کااعلان، کہتے ہیں کراچی ثابت کرے گا یہ غلاموں کا شہر نہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن ملکی حالات کی وجہ سے صرف اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔
انھوں نے ہر مذہب اور قوم کے لوگوں سے اپیل ہے کہ سفید پرچم لے کر نکلیں، ہمارا احتجاج مکمل پر امن ہوگا،اداروں کو چاہیے کہ وہ شر انگیزی اور امن وامان خراب کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کریں۔
مہاجرقومی موومنٹ کے چییرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی ثابت کرے گا یہ غلاموں کا شہر نہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن ملکی حالات کی وجہ سے صرف اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔
آفاق احمد نے کہا کہ قافلے 3 بجے سفید پرچم لے کرنکلیں، یہ شہرزندہ دلوں کا شہر ہے، غلاموں کا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر کے لوگوں کی رگوں میں غلاموں کا خون نہیں، ہم ثابت کریں گے کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج پرامن ہے، کسی کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں، اداروں کو چاہیے کہ وہ شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
#کراچی #میں #بڑھتے #ٹریفک #حادثات #آفاق #احمد #نے #آج #احتجاج #کا #اعلان #کردیا #Pakistan