local news

وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق –

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے جہاں ان کی ترک صدر سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان توانائی،کان کنی،معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیاہے۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی، انقرہ میں شاندار استقبال پر صدر رجب طیب اردوان کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی، رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیے نے مثالی ترقی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقرہ میں شاندار استقبال پر صدر رجب طیب اردوان کے شکرگزار ہیں، ان سے ملاقارت پر خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ رجب طیب اردوان نے 2022کے تباہ کن سیلاب میں ایک بار پھرپاکستان کا دورہ کیا، اس سے پہلے 2010کے سیلاب میں بھی آپ نے پاکستان کادورہ کرکی متاثرین سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں 50ہزارسے زائد بیگناہ فلسطینیوں کو شہیدکیاگیاہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیے کے تعاون کے مشکور ہیں، وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جائیں۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہیں، ترکیے اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں ، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے بھائی پاکستان کی ہرممکن مدد اور تعاون کیلئے ہروقت تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، جبکہ عالمی امورپردونوں ملکوں کے خیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

#وزیراعظم #کی #ترک #صدر #سے #ملاقاتمختلف #شعبوں #میں #تعاون #پر #اتفاق

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker