local news

Chitral Times – خیبرپختونخوا فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالی نظم و ضبط اور 30 جون تک چیکس کی کلیئرنس کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی ہدایات جاری کر دیں

خیبرپختونخوا فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالی نظم و ضبط اور 30 جون تک چیکس کی کلیئرنس کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی ہدایات جاری کر دیں

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور علاقائی بینک برانچوں کو مالی نظم و ضبط اور مالی سال2024-25 کے لیے فنڈز کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی سرکلر ہدایات جاری کی ہیں۔عوامی مالیاتی انتظام کو بہتر بنانے اور مالی سال کے اختتام پر رکاوٹوں سے بچنے کے لیے، تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورے سال کے دوران اخراجات کو یکساں رکھیں اور تمام جائز واجبات مالی سال کے اختتام سے بہت پہلے ادا کریں۔محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلوں کی کارروائی اور خریداری کے تمام مراحل بروقت مکمل کریں۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ محکموں /دفاتر کو دستیاب فنڈز کو موجودہ مالی سال کے دوران یکساں طور پر خرچ کیا جائے اور تمام جائز/مستحق واجبات کو فوری طور پر ادا کیا جائے، انہیں مالی سال کے اختتام تک مؤخر نہ کیا جائے۔

 

 

یہ ذکر کیا گیا ہے کہ تمام متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ منظوری کا اجراء، قواعد و ضوابط کی تکمیل اور سامان کی خریداری بروقت کی جائے تاکہ کلیمز اکاؤنٹنٹ جنرل یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کو پری آڈٹ کے لیے بروقت پیش کیے جا سکیں۔مالی سال2024-25 کے اجرا کے خلاف تمام بلز 16جون2025 تک یا اس سے پہلے اکاؤنٹنٹ جنرل، خیبر پختونخوا/ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو پیش کیے جائیں۔اکاؤنٹنٹ جنرل، خیبر پختونخوا/ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز تمام چیکس/پے آرڈرز 23جون2025 تک جاری کریں گے اور جون کے مہینے کا آخری شیڈول سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ادائیگی کے لیے چیک پیش کرنے سے پہلے بھیجا جائے گا۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ PLAs/SDAs/آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس، ریزرو فنڈ/SDF، فاریسٹ اور ورکس اکاؤنٹس کے قابل تنسیخ چیکس بروقت جاری کیے جائیں اور متعلقہ خزانے دار، پشاور/DAO سے کلیئر کروائے جائیں۔PLAs/SDAs/آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس، فاریسٹ و ورکس اکاؤنٹس سے جاری تمام چیکس 30-جون2025 تک کیش کروا لیے جائیں۔

 

فنانس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ مالی سال 2024-25 سے متعلق پہلے سے جاری شدہ یا جاری کیے جانے والے تمام چیکس 30 جون 2025 تک قابل ادائیگی ہوں گے، سوائے ان تنخواہی چیکس کے جو DDOs کو جون 2025 کے مہینے کے لیے جاری کیے گئے ہوں اور جو 10 جولائی 2025 کے بعد قابل ادائیگی ہوں گے۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیکس میں کسی بھی قسم کی خرابی جیسے اوور رائٹنگ/ڈیلیشن، وصول کنندہ کا پتہ، اعداد و الفاظ میں رقم کا فرق، اور مجاز شخص کے دستخط کی کمی سے چیک ناقابل قبول ہو سکتے ہیں، اس لیے ان غلطیوں سے اجتناب کیا جائے۔چیکس/پے آرڈرز جاری کرنے والے حکام تمام چیکس/پے آرڈرز (سوائے DDOs کے تنخواہی چیکس کے) پر 30 جون2025 کے بعد قابل ادائیگی نہیں ” کی مہر ثبت کریں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان/نیشنل بینک آف پاکستان 30-جون2025 کو رات گئے تک وصولیوں اور ادائیگیوں کے لیے درکار انتظامات کریں گے تاکہ تمام جاری شدہ چیکس کو آنر کیا جا سکے۔

 

 

بینک 30جون2025 کے بعد حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی لین دین نہیں کریں گے، ان چیکس کے لیے جو 23جون2025 یا اس سے پہلے جاری کیے گئے ہوں، سوائے ان تنخواہی چیکس کے جو DDOs کو جاری کیے گئے ہوں (اگر کوئی ہو)۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی مینجمنٹ تمام متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کرے گی کہ وہ اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے تحت اپنے کلیمز کی 30جون2025 تک کلیئرنس یقینی بنائیں۔جبکہ تمام کمرشل بینکوں کے ریجنل چیف اپنے برانچ آفیسرز کو ہدایت جاری کریں گے کہ ان کے اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائے گئے حکومت کے چیکس کو متعلقہ اسٹیٹ/نیشنل بینکوں میں 30جون2025 تک نقد کروا دیا جائے۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ چیکس کی 30جون2025 تک کی مدت کی توسیع اگلے مالی سال 2025-26میں ممکن نہیں ہوگی۔

 

 

 

 


Post Views: 121

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged خیبرپختونخوا فنانس ڈیپارٹمنٹ


#Chitral #Times #خیبرپختونخوا #فنانس #ڈیپارٹمنٹ #نے #مالی #نظم #ضبط #اور #جون #تک #چیکس #کی #کلیئرنس #کو #یقینی #بنانے #کے #لیے #مالیاتی #ہدایات #جاری #کر #دیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker