local news

کراچی بھینس کالونی کے قریب عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 10 سالہ بچی جاں بحق – Pakistan

کراچی بھینس کالونی کے قریب عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے دس سالہ دعا جاں بحق ہوگئی۔ حدثے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے قریب عمارت کا ایک حصہ زمیں بوس ہو گیا، ملبے تلے دب کر ایک بچی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثے میں ملبے تلے دب کر دس سے بارہ سالہ دعا نامی بچی کی لاش برآمد کی گئی، ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے سے ایک خاتون سمیت دو افراد کو نکالا گیا جن کی شناخت پچپن سالہ کمال خاتون اور پچپن سالہ عاشق کے نام سے ہوئی۔

عمارت کا حصہ گرنے سے مزید چار افراد زخمی ہوئے جن کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دے دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملبے کے نیچے مزید کسی افراد کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے سرچنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

#کراچی #بھینس #کالونی #کے #قریب #عمارت #کا #ایک #حصہ #منہدم #ہونے #سے #سالہ #بچی #جاں #بحق #Pakistan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker