
نامساعد موسمی حالا ت کے پیش نظر لوئیر چترال کے تمام تعلیمی ادارے کل سے دو دن کیلئے بند رہیں گے، نوٹفیکشن جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں گزشتہ تین دنوں سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں موسم انتہائی سرد ہونے کے ساتھ لینڈسلائڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کے اطلاعات موصول ہورہے ہیں، جس کے باعث لوئیر چترال میں تمام تعلیمی ادارے کل سے دو دن کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر آفس چترال لوئیر سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق طلباء اور تعلیمی عملے کی حفاظت , فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے، اور چترال میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے پھسلن والی سڑکوں، لینڈ سلائڈنگ، پتھر گرنے اور سڑکوں کی بندش کے ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے ، ضلع کے تمام سکولوں کو جمعہ، 28 مارچ اور ہفتہ، 29 مارچ 2025 کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیۓ۔یہ احکامات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال لوئیر کی طرف سے چترال کی نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر بھیجے گئے مراسلہ پر جاری کیا گیاہے۔
Post Views: 24
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
#Chitral #Times #نامساعد #موسمی #حالا #کے #پیش #نظر #لوئیر #چترال #کے #تمام #تعلیمی #ادارے #کل #سے #دو #دن #کیلئے #بند #رہیں #گے #نوٹفیکشن #جاری