local news

بھارتی جھوٹ بے نقاب، 2020 میں مارے گئے شخص کا نام دوبارہ لیا جانے لگا

ویب ڈیسک: بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، کیونکہ 2020 میں مارے گئے شخص کا نام دوبارہ لیا جانے لگا، تفصیلات کے مطابق 2020 میں مارے گئے شخص کا نام دوبارہ لیا جانے لگا جس سے بھارتی سیکورٹی اداروں کی قلعی کھل گئی.
سیف اللہ قصوری ایک ایسا ‘ماسٹر مائنڈ’ جو دو بار مارا گیا؟ بھارتی سیکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملے کا ماسٹر مائنڈ سیف اللہ قصوری ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی نام 2020 میں بھی خبروں کی زینت بنا .
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سمیت کئی ذرائع نے رپورٹ کیا تھا کہ سیف الاسلام میر نامی کمانڈر، جسے پلوامہ میں ہلاک کیا گیا، کا عرفی نام سیف اللہ تھا۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا 2020 میں مارا گیا شخص دراصل کوئی اور تھا؟ ، یا پھر 2025 میں بھارت نے پرانے نام کو نئے بیانیے کے لیے دوبارہ استعمال کیا؟ اس قسم کی غلط شناخت اور پرانے “دہشتگردوں” کو دوبارہ زندہ کر کے استعمال کرنا بھارت کی انٹیلی جنس کی کمزوری اور بیانیے کی چالاکی ظاہر کرتی ہے۔
2020 میں مارے گئے شخص کا نام دوبارہ لیا جانے لگا ہے، اس بھارتی ببیانیے کو پاکستان مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے جو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا موجب بن سکتا ہے۔ یہ محض غلطی نہیں بلکہ ایک شعوری کوشش ہے تاکہ اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

#بھارتی #جھوٹ #بے #نقاب #میں #مارے #گئے #شخص #کا #نام #دوبارہ #لیا #جانے #لگا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker