
لوئر چترال آنے والے سیاحوں کا حتی الوسع ٹریفک چالان نہیں ہوگا۔ انچارچ چترال ٹریفک پولیس
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI فضل کریم کی ٹریفک پولیس وارڈن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،لوئر چترال آنے والے سیاحوں کا حتی الوسع ٹریفک چالان نہیں ہوگا۔
میٹنگ کے دوران انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس نے تمام TO,s کو ہدایت کی کہ وہ لوئر چترال آنے والے مہمان سیاحوں کا حتی الوسع چالان نہ کریں اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک وارڈنز سیاحوں کی رہنمائی کریں گے اور ان کو سڑکوں اور ہوٹلز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔
لواری ٹنل پر تعینات ٹریفک آفیسرز ٹنل سے چترال داخل ہونے والے سیاحوں کو چترال میں سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ ساتھ رسائی سڑک پر احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور خطرنک موڑ کے بارے میں آگاہ کریں۔
Post Views: 114
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
#Chitral #Times #لوئر #چترال #آنے #والے #سیاحوں #کا #حتی #الوسع #ٹریفک #چالان #نہیں #ہوگا #انچارچ #چترال #ٹریفک #پولیس