
اپرچترال کے لئے اعزاز، چترال کے قابل فخرسپوت ذوالفقارعلی (شہید) کو بعد از شہادت تمغہ بسالت سے نوازا گیا
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے تعلق رکھنے والے چترال کے قابل فخرسپوت چترال سکاوٹس کے لانس نائیک ذوالفقار علی (شہید) کو بعد از شہادت تمغہ بسالت سے نوازا گیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر شہید کی والدہ محترمہ کو لکھی گئی ایک خط میں جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ حکومت پاکستان نے آپ کے شہید بیٹے کی شجاعت، بہادری اور فرض شناسی کا اعتراف کرتے ہوئے بعد از شہادت تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا ہے۔ شہادت کا بلندمقام حاصل کرکے آپ کے بیٹے نے مسلمانوں کی شجاعت اور قربانی کی عظیم روایات کی آبیاری کی ہے۔ یہ قربانی اور شہادت ہمیشہ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہوگی۔ ’’میں آپ کے شہید بیٹے کی کارکردگی پر فخر محسوس کرتا ہوں‘‘۔ سید عاصم منیر
Post Views: 190
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
#Chitral #Times #اپرچترال #کے #لئے #اعزاز #چترال #کے #قابل #فخرسپوت #ذوالفقارعلی #شہید #کو #بعد #از #شہادت #تمغہ #بسالت #سے #نوازا #گیا