local news

Chitral Times – امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا( شمالی ) اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کا دورہ، ادارے کی معیاری تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا( شمالی ) اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کا دورہ، ادارے کی معیاری تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا( شمالی ) اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے اپنے دور ہ چترال کے دوران انہوں نے آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کا بھی دورہ کیا، جہاں سکول کی پرنسپل سلطانہ نے انہیں سکول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہیں سکول کی 18 سالہ کارکردگی، معیاری تعلیم اور جدید طرز تدریس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے سکول کی شاندار تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے مہمانوں کی تاثراتی نوٹ بک میں اپنے خیالات قلم بند کیے۔اس موقع پر پرنسپل سلطانہ کائے نے مہمانوں کو تخائف پیش کیئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی اور سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، امیر جماعت اسلامی اپر چترال اسد الرحمن، سابق امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید اور دیگر جماعت اسلامی کے علاقائی رہنما بھی موجود تھے۔

chitraltimes jamat islami kp amir shumali inayatullah khan visit chitral upper and akhss kuragh 4 1

chitraltimes jamat islami kp amir shumali inayatullah khan visit chitral upper and akhss kuragh 8

chitraltimes jamat islami kp amir shumali inayatullah khan visit chitral upper and akhss kuragh 5


#Chitral #Times #امیر #جماعت #اسلامی #خیبرپختونخوا #شمالی #اور #سابق #صوبائی #وزیر #عنایت #اللہ #خان #کا #اغا #خان #ہائیر #سیکنڈری #سکول #کوراغ #کا #دورہ #ادارے #کی #معیاری #تعلیمی #خدمات #کو #شاندار #الفاظ #میں #سراہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker