
اپرچترال؛ پیڈو اور پیسکو کے حوالے سے عمائدین مستوج، تورکہو اور موڑکہو کا مشترکہ اجلاس، لوئر چترال کے لیے جو ٹیرف مقرر ہے، وہی ٹیرف اپر چترال کے لیے بھی مقرر کیا جائے۔ متفقہ فیصلہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاور کمیٹی ریشن، تحصیل مستوج، تورکھو اور موڑکھو کے عمائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد پیڈو اور پیسکو کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا اور بجلی سے متعلق عوامی تحفظات کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے عمائدین، ویلج ناظمین، سابق کونسلرز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے ریشن کے عوام کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے بجلی کے بلوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف کی جانے والی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ شہزادہ افتخار کی قیادت میں دو سال قبل جو معاہدہ طے پایا تھا، وہ وقت کی ایک بہترین کاوش تھی، جس کا مقصد چترال کے بجلی بحران کا حل تلاش کرنا تھا۔ تاہم، بدقسمتی سے اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا۔حالیہ بحران پر گفتگو کرتے ہوئے عمائدین نے کہا کہ جن علاقوں کو پیڈو بجلی فراہم کر رہا ہے، وہاں صرف پیڈو ہی کی جانب سے بلنگ ہونی چاہیے۔ اسی طرح جہاں پیسکو بجلی فراہم کر رہا ہے، وہاں اُس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے، جو دو سال قبل طے پایا تھا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جن علاقوں میں پیڈو بجلی فراہم کر رہا ہے، وہاں صرف پیڈو کی بلنگ ہونی چاہیے،. پیسکو جن شرائط کے تحت بجلی فراہم کر رہا ہے، ان پر مکمل طور پر عمل ہونا چاہیے اور لوئر چترال کے لیے جو ٹیرف مقرر ہے، وہی ٹیرف اپر چترال کے لیے بھی نافذ کیا جائے۔ اپر چترال کی ناقص ٹرانسمیشن لائنوں کو بہتر بنایا جائے۔ معاہدے کے مطابق اپر چترال میں’گریڈ اسٹیشن‘ کا قیام عمل میں لایا جائے۔
Post Views: 25
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
#Chitral #Times #اپرچترال #پیڈو #اور #پیسکو #کے #حوالے #سے #عمائدین #مستوج #تورکہو #اور #موڑکہو #کا #مشترکہ #اجلاس #لوئر #چترال #کے #لیے #جو #ٹیرف #مقرر #ہے #وہی #ٹیرف #اپر #چترال #کے #لیے #بھی #مقرر #کیا #جائے #متفقہ #فیصلہ