
جماعت اسلامی چترال کے زیر اہتمام دروش میں عید ملن پارٹی کا انعقاد
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی چترال کے زیر اہتمام دروش میں “عید ملن پارٹی” منعقد ہوئی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وجیہ الدین، جماعت اسلامی صوبہ شمالی کے نائب امیر حاجی مغفرت شاہ، قاضی سلامت اللہ اور دروش یوسی کے امیر مولانا صلاح الدین نے خطاب کیا۔ وجیہ الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور صوبائی دونوں حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور نوجوان مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انھوں کہا کہ عید کی تعطیلات کے بعد جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کر رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ اس تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور حکمرانوں سے اپنا حق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد میں شامل ہوں۔
سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ نے کہا کہ عوام نے تمام پارٹیوں کو آزمایا مگر سب نے عوام کو مایوس کیا، سب اپنے مفادات کی سیاست کرتے ہیں ایک جماعت اسلامی ہے جو عوام اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھشت گردی ایک مرتبہ پھر اٹھا چکی ہے، گزشتہ ایک مہینے میں دھشت گردی کے کئی افسوسناک واقعات رونما ہوئے جو کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آنے کے بعد عوامی حقوق کو مقدم رکھے گی، جس طرح ہم اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کرتے ہیں اقتدار ملنے کی صورت میں عوامی خدمت اور حقوق کی بجاآوری کو اپنا فرض سمجھ کر کام کریں گے۔ اس موقع پر دروش میں الخدمت کی طرف سے ڈائگناسٹک سینٹر اور الخدمت اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔
Post Views: 154
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
#Chitral #Times #جماعت #اسلامی #چترال #کے #زیر #اہتمام #دروش #میں #عید #ملن #پارٹی #کا #انعقاد