local news

Chitral Times – لوئیر چترال سے ڈاکٹروں کا تبادلہ نا منظور، فوری منسوخ کی جائے، سابق صوبائی وزیرسلیم خان

لوئیر چترال سے ڈاکٹروں کا تبادلہ نا منظور، فوری منسوخ کی جائے، سابق صوبائی وزیرسلیم خان

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سابق ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرسلیم ٰخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے اور ڈپٹی اسپیکر کی سفارش پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے حال ہی میں تین ڈاکٹرز اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش سے ایک ڈاکٹر کا تبادلہ اپر چترال میں کیا گیا ہے جوکہ لویر چترال کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ جبکہ لویر چترال کے ہسپتالوں میں پہلے سے ہی ڈاکٹرز کی کمی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ہمارے نمائندے اپنے بلند بانگ داعوں کے باوجود چترال اپر اور لویر میں نئے ڈاکٹرز کی تعیناتیوں میں ناکام رہے ہیں۔ ابھی یہ لوگ اپنے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے لویر چترال سے ڈاکٹروں کے تبادلوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جبکہ اپر چترال سے ہر مہینے سینکڑوں کی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے لویر چترال آتے رہتے ہیں اور DHQ ہسپتال چترال لوئیر سے تسلی بخش علاج کروانے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔

 

مگر یہ بہت بڑی نا انصافی ہے کہ لوئیر چترال کے ہسپتالوں کو خالی کرکے تجربہ کار ڈاکٹرز کا تبادلہ اپر چترال کردیا گیا ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ ہمارے یہ ناکام نمائندے ڈاون ڈسٹرکٹ سے ہر ہسپتال کیلے ماہر ڈاکٹرز کا تبادلہ چترال کرواسکیں۔ مگر ہیلتھ سکریٹریٹ میں ان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ نہ ان کے سفارش پر نیے ڈاکٹروں کا تبادلہ چترال کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کوئی نیا ہسپتال یا ڈسپنسری کسی پسماندہ علاقے میں تعمیر کر سکتے ہیں۔ منسٹر ہیلتھ اور سکریٹری ہیلتھ سے ہمارا پر زور یہ مطالبہ ہے کہ یہ تبادلے منسوخ کیے جائیں اور چترال اپر کے ہسپتالوں کیلے ڈاوں ًسٹرکٹ سے نیے ڈاکٹرز کا تبادلہ فوری کر دیا جائے۔

 

سلیم خان نے مذید کہا کہ ہمارا گلہ لوئیرچترال کے ایم پی اے سے بھی ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دیتا ہے۔ اور نہ ہی ان کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش کر رہا ہے۔ بیچارے عوام لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی ان سے نہیں مل سکتے ہیں۔ وہ اسلام آباد جاکر ارام کر رہے ہیں جبکہ ان کے حلقے کے عوام سڑکو ں کی بندش اور دیگر عوامی مسائل کی وجہ سے رل رہے ہیں۔

 

chitraltimes dhq hospitals doctors transfer order 2

chitraltimes dhq hospitals doctors transfer order 1

 

 


Post Views: 253

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged لوئیر چترال سے ڈاکٹروں کا تبادلہ نا منظور


#Chitral #Times #لوئیر #چترال #سے #ڈاکٹروں #کا #تبادلہ #نا #منظور #فوری #منسوخ #کی #جائے #سابق #صوبائی #وزیرسلیم #خان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker