
ورلڈ لیبر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ چترال لوئیراوراپر کے زیراہتمام مزدوروں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ریلی اور سیمینار کا انعقاد، مزدوروں میں بہترین کارکردگی کے سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ورلڈ لیبر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے مزدوروں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا اور سیمینار منعقدکی جس میں مزدور کی عظمت اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال محمد آفتاب منیر نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران اور تجار یونین کے عہدیداروں کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی جوکہ اے سی آفس سے شروع ہوکر ہسپتال چوک سے ہوتا ہوا ٹاؤن ہال پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی جہاں سیمینار کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں محمد آفتاب منیر نے کہاکہ آج اس بات کا اعادہ اور ادرا ک کرنے کا دن ہے کہ کوئی قوم اُ س وقت تک ترقی کے زینے نہیں چڑھ سکتی جب تک اس کے مزدوروں اور محنت کش طبقے کو اس کا جائز حق نہیں ملتا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ اور پسماندہ ممالک میں فرق بھی اس بنا پرکی جاتی ہے کہ ترقی پانے والے ممالک میں مزدور کو اس کا حق پورا پورا حاصل ہے اور انہیں ہر لحاظ سے سیکورٹی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں ہر طرف باتیں جنگ کی ہورہی ہے لیکن اصل جنگ کی نوعیت اکنامک یعنی معاشی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت دنیا بہت آگے نکل گئی ہے اور ہمیں مزدور کے بارے میں روایتی نظرئیے سے ہٹ کر سوچنا ہوگا کیونکہ یہ وقت ٹیکنیکل اسکلز اور ہائی ٹیک کا ہے جہاں مینول کاموں کی جگہ طرح طرح پیچیدہ مشینین لے رہی ہیں جن کے ساتھ ہمیں اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ ہم بھی بیرون ملک جاکر ذیادہ اجرت والے کام لے سکیں۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے عمران خان اور تجار یونین کی طرف سے نور احمد خان نے بھی اپنے لیبر ڈے اور محنت کش ہاتھوں کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مزدوروں میں بہترین کارکردگی کے سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے اس دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹ لی۔
عالمی یوم مزدور کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے بھی بونی میں یومِ مزدور منانے کا اہتمام کیا۔ اس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل معظم خان بنگیش، اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان اللہ افریدی، تحصیل چیئرمین موڑکھو، تورکھو میر جمشید الدین، محکمہ تعلیم کے افسران، صدر تجار یونین بازار بونی رحیم خان، اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ذوالفقار علی یفتالی (اے ڈی ای او اسپورٹس) ، صدر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) اپر افسر علیم ، تحصیل چیئرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر معظم خان بنگش ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مختلف پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کی اجرت کو حکومت پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ کم از کم اجرت 37 ہزار روپے تک کرانے کی جانب توجہ دلائی۔
انھوں نے کہا کہ آج کا دن شکاگو کے ان مزدوروں کی جدوجہد کی یاد کو زندہ کرتا ہے، جو 1886 میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور قربانیاں دیں۔ یہ دن ان کی کوششوں کی تجدید کا موقع ہے۔ انہوں نے مزدوروں کو کم اجرت دینے کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے خصوصی میٹنگ کے ذریعے ممکنہ حل تلاش کرنے کا یقین دلایا۔ تقریب کے اختتام پر مولانا عبدالغنی چمن نے خصوصی دعا کی، جبکہ واک کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔
Post Views: 197
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
#Chitral #Times #ورلڈ #لیبر #ڈے #کے #موقع #پر #ضلعی #انتظامیہ #چترال #لوئراوراپر #کے #زیراہتمام #مزدوروں #کی #اہمیت #اجاگر #کرنے #کے #لئے #ریلی #اور #سیمینار #کا #انعقاد #مزدوروں #میں #بہترین #کارکردگی #کے #سرٹیفیکٹ #بھی #تقسیم #کئے #گئے