local news

Chitral Times – پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن کے ممبر ظاہر شاہ کے زیر صدارت چترال میں زیرتعمیر این ایچ اے سڑکوں کے حوالے سے اجلاس، تفصیلی بریفنگ ، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی

پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن کے ممبر ظاہر شاہ کے زیر صدارت چترال میں زیرتعمیر این ایچ اے سڑکوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس، تفصیلی بریفنگ ، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی

 

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن (PMIC) کا ممبر ایڈ منسٹریشن ظاہر شاہ کی سربراہی میں محکمہ پی اینڈ ڈی پشاور میں ضلع چترال میں محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیر نگرانی بننے والی سڑکوں کے حوالے سے تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس روڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اکرام اللہ خان, ڈی سی چترال لوئر و اپر, محکمہ سی اینڈ ڈبلیو, محکمہ معدنیات, محکمہ آبپاشی اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے افسران موجود تھے.

 

پرائم منسٹر انسپیکشن ٹیم نےاس سے قبل فروری 2025 میں ضلع چترال کا دورہ کیا تھا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیر نگرانی بننے والی سڑکوں کے حوالے سے درپیش مسائل کی نشاندہی اور صوبائی و وفاقی محکموں کے ان مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کردار پر تفصیلی رپورٹ بنائی گئی تھی جسکی روشنی میں آج وزیراعظم انسپیکشن کمیشن نے پشاور کا دورہ کیا اور چترال کی اہم ترین شاہراوں کی ت
عمیر, مرمت و بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی.

 

 

وفاقی انسپیکشن ٹیم نے ضلعی انتظامیہ چترال, محکمہ آبپاشی و معدنیات کو ہدایات دی کہ دو ہفتوں کے اندر ریشن روڈ کو سیلاب سے بچاو کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ ریشن کے مقام پر مستوج روڈکو مستقل بنیادوں پر سیلابی ریلوں کے نقصان سے بچایا جاسکے.
مستوج میں جو جگہیں سیلاب سے متاثرہ ہیں ان لوگوں کی نقصانات کو لگاے گئے تخمینے کے حساب سے ازالہ کیا جاے اور انکی بقایاجات ادا کردی جاییں. اس موقع پر ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے انسپیکشن کمیشن اور تمام ذمہ دار اداروں کو درخواست کی کہ این ایچ اے کی اس شاہراہ کی راہ میں 18 پل آتے ہیں, جن کی تعمیر روڈ سے پہلے کی جائے.

 

شندور میلے کے لیے ہرسال عارضی پل بنایا جاتا ہے جبکہ میلہ ختم ہونے پر پل اکھاڑ لیا جاتا یے جس سے وہاں کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا یے اس لیے یہ ایک عوامی مطالبہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے کہ شندور میلے میں اس بار مستقل پل بنایا جائے تاکہ میلے کے اختتام پر عوام اس پل کو روزمرہ کے کاموں, کے لیے استعمال کرسکیں,

 

اسکے علاوہ انہوں نے تمام اداروں کو کہا کہ اس شاہرہ کو کشادہ بنایا جائے, سیلاب سے بچاو کی خاطر پروٹیکشن وال پہلے سے بنا دیے جاییں, وگرنہ خدانخواستہ ریشون, مستوج میں سڑک سیلاب سے بہہ گئی تو واہ خان کوریڈور, شندور, گلگت و دیگر دورافتادہ علاقے باقی ملک سے کٹ جاینگے اور یہ ایک المیہ ہوگا. پرایم منسٹر انسپیکشن کمیشن نے ڈی سی سمیت دیگر ذمہ دار اداروں کی ٹیم تشکیل دی جو ان تمام تجاویز و درخواستوں پر کام کرکے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرینگے.

 

 

ڈپٹی کمشنر کی ٹیم مستوج و ریشن میں آبی بہاو کے رستے میں بعض لوگوں کی جانب سے دریا سے ریت بجری نکالنے کی خاطر بناے گئے ڈک پونڈز کا دورہبکریگی, ڈی سی اور کنسلٹنٹ ٹیم کو مشینری فراہم کرینگے جو ان غیر قانونی ڈک پونڈز کو ختم کرینگے.

 

 

 

chitraltimes pm road inspection team meeting 3

 

chitraltimes pm road inspection team meeting 1

 

chitraltimes pm road inspection team meeting 2

 


Post Views: 144


#Chitral #Times #پرائم #منسٹر #انسپیکشن #کمیشن #کے #ممبر #ظاہر #شاہ #کے #زیر #صدارت #چترال #میں #زیرتعمیر #این #ایچ #اے #سڑکوں #کے #حوالے #سے #اجلاس #تفصیلی #بریفنگ #دونوں #اضلاع #کے #ڈپٹی #کمشنرز #پر #مشتمل #ٹیم #تشکیل #دیدی #گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker