
چترال لوئیر؛ اسسٹنٹ کمشنرز کا ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ، نرخ نامہ سے زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف کاروائی،
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز چترال محمد افتاب منںیر نے عید الفطر کے ایام میں ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور کرایوں پر عملدارمد یقینی بنانے کے حوالے سے چترال شہر میں مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کرایوں اور گاڑیوں کی شارٹیج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اور اضافی کرایہ لینے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایات کیں کہ سرکاری کرایہ نامہ گاڑیوں میں اویزاں کریں ۔ عید کے موقع پر گاڑیوں کی شارٹیج اور زائد کراۓ وصول کرنے سے گریز کریں۔
خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا دی جاۓ گی۔تا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
دریں اثنا عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے دروش میں مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایات کیں کہ سرکاری کرایہ نامہ گاڑیوں میں اویزاں کریں ۔ عید کے موقع پر گاڑیوں کی شارٹیج اور زائد کراۓ وصول کرنے سے گریز کریں۔
Post Views: 117
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
#Chitral #Times #چترال #لوئیر #اسسٹنٹ #کمشنرز #کا #ٹرانسپورٹ #اڈوں #کا #معائنہ #نرخ #نامہ #سے #زیادہ #کرایہ #لینے #والوں #کے #خلاف #کاروائی