local news

Chitral Times – چترال لوئیر اور اپرمیں مکمل شٹرڈاون ہڑتال، تمام کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے

چترال لوئیر اور اپرمیں فلس۔ طینی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مکمل شٹرڈاون ہڑتال، تمام کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے

 

چترال ( نمائندگان چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال لوئیر اور اپر میں بھی آج ہفتے کے روزشٹرڈاوں ہڑتال کی گئی، تمام چھوٹی بڑی دکانین اور کاروباری مراکز کے ساتھ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی احتجاجا بند رہے

 

جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر پاکستان ٹریڈ فیڈریشن اور ٹریڈ فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے اعلان کے تحت اپر چترال اور لوئیر چترال میں بھی مظلوم فلس ۔طینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلےمیں جملہ کاروباری مراکز میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ اس سلسلے میں بونی بازار کے علاوہ ریشن بازار، موڑکھو بازار، مستوج بازار اور ملحقہ تجارتی مراکز بھی مکمل طور پر شٹر ڈاون کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ تجار برادری جہاں بھی ہے، اپنے مظلوم فلس ۔طینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کر رہی ہے اور اپنی اس ہڑتال کے ذریعے عالمی قوتوں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس ۔رائیل کی ظلم و جبر اور بربریت کو روکا جائے۔

 

بونی میں صدر رحیم خان کی قیادت میں ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا اور بینر اٹھاتے ہوئے غاصب اس ۔رائیلی حکومت کے خلاف واشگاف نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی میں تجار برادری کے علاوہ مختلف طبقاتِ فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بازار یونین کے صدر رحیم خان، سینئر نائب صدر محمد اسلام، نائب صدر افسر علیم ، سابق صدر محمد شفیع اور سابق جنرل سکرٹری نوروز علیشاہ نے خطاب کرتے ہوئے شدید الفاظ میں اس ۔رائیلی غاصب حکومت کے سفاکانہ کردار کی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی دنیا اور عالم اسلام سے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے فلس ۔ ینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اور اسر۔رائیلی مصنوعات کی مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

 

دریں اثنا لوئیر چترال میں چترال ٹاون سمیت دروش، آیون، گرم چشمہ ودیگر علاقوں میں بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی، تمام دکانین اور کاروباری مراکز بندرہے، اور ساتھ تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔امیر جماعت اسلامی لوئیر چترال وجیہ الدین نے کامیاب شٹرڈاون ہڑتال کرنے پر تمام تجاربرادری اورسکول مالکان کاشکریہ  ادا کیاہے۔

 

 

chitraltimes mulkhow warijun shutter down

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 2

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 4

 

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 8

 

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 6

 

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 9

 

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 10

 

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 11

 

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 12

 

chitraltimes lower and upper chitral shutter down strike with solidarity of palastine 1

 

 


Post Views: 92

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged کمل شٹرڈاون ہڑتال، تمام کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے


#Chitral #Times #چترال #لوئیر #اور #اپرمیں #مکمل #شٹرڈاون #ہڑتال #تمام #کاروباری #مراکز #اور #نجی #تعلیمی #ادارے #بند #رہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker