local news

Chitral Times – چترال مستوج روڈ پر ریشن کے مقام پر ہلکی ٹریفک بحال، دریا کی کٹائی کا سلسلہ جاری  

چترال مستوج روڈ پر ریشن کے مقام پر ہلکی ٹریفک بحال، دریا کی کٹائی کا سلسلہ جاری

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال مستوج روڈ بمقام شادر ریشن دریائے یارخون کے کٹاؤ کی وجہ سے متاثر ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مال بردار ٹرک روڈ کے بیچوں بیچ پھنس چکا تھا۔ ضلعی انتظامیہ اپرچترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر محمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈسٹرکٹ پلاننگ افسر کے ہمراہ شادر ریشن کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو 1122 کے ریکواری مشین کی مدد سے ٹرک کو ہٹاکر روڈ لائٹ ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے این،ایچ،اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مشنریوں کو جلد از جلد mobilize کرکے روڈ ہموار کرے۔ اس موقع پر مسافروں سے گزارش کی گئی کہ روڈ مکمل طور پر بحال ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ یادرہے کہ آج صبح دریائے چترال کی کٹائی کی زد میں اکر شادر ریشن کے مقام پر چترال بونی مستوج روڈ دریا برد ہونے کے باعث ٹریفک معطل تھی، جبکہ گزشتہ دن ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوکر عین اُسی مقام پر کھڑی کی گئی تھی جہاں سڑک دریا کی کٹائی کی زد میں ہے، تاہم ریسکیو ۱۱۲۲ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ٹرک کو وہاں سے ہٹادیا ہے جس کے بعد چترال مستوج روڈ پر ہلکی ٹریفک روان ہوگئی ہے۔ تاہم بڑی گاڑیوں کا گزرنا اسی مقام پر فلحال ممکن نہیں ہے۔

chitraltimes chitral mastuj road at shadr reshun trafic restroed 8

chitraltimes chitral mastuj road at shadr reshun trafic restroed 7

chitraltimes chitral mastuj road at shadr reshun trafic restroed 6

chitraltimes chitral mastuj road at shadr reshun trafic restroed 5

chitraltimes chitral mastuj road at shadr reshun trafic restroed 2

chitraltimes chitral mastuj road at shadr reshun trafic restroed 3


#Chitral #Times #چترال #مستوج #روڈ #پر #ریشن #کے #مقام #پر #ہلکی #ٹریفک #بحال #دریا #کی #کٹائی #کا #سلسلہ #جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker