
چترال کے سینئر پبلک پراسیکیوٹر محمد افضل خان مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سینئر پبلک پراسیکیوٹر محمد افضل خان مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس موقع پر ان کے اعزاز میں چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن سید نعیم تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایاز زرین، ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن ،ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین، صدر بار ایسوسی ایشین لوئر چترال ایڈوکیٹ مومن الرحمن، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا خلیق الزمان، مولانا اسرار الدین الہلال، سنئیر قانون دان عبدالوالی خان عابد، وکلاء اور سینئر پولیس افسران بھی شریک تھے ۔
الوداعی پروگرام میں شریک افسران نے سبکدوش ہونے والے آفیسر محمد افضل خان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ریٹائرمنٹ کی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں افسران نے انھیں تحائف پیش کئیں۔یادرہے کہ محمد افضل خان کا تعلق تورکہو اپرچترال سے ہے۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے چترال میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
Post Views: 83
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
#Chitral #Times #چترال #کے #سینئر #پبلک #پراسیکیوٹر #محمد #افضل #خان #مدت #ملازمت #مکمل #کرکے #سبکدوش #ہوگئے