local news

Chitral Times – گزشتہ برفباری کے بعد تاحال کریم آباد ویلی روڈ ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بند، سڑک کی فوری مرمت کرکے ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے، عوامی حلقے

گزشتہ برفباری کے بعد تاحال کریم آباد ویلی روڈ ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بند، سڑک کی فوری مرمت کرکے ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے، عوامی حلقے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کریم آباد روڈ حالیہ برفباری کے بعد کئی دنوں سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ برفباری کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر سڑک ٹوٹ چکی ہے، دراڑیں پڑ گئی ہیں اور سڑک کنارے سے زمین کا کٹاؤ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقے کے عوام ضلعی انتظامیہ ،صوبائی حکومت اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سڑک کی مکمل مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔ ہمیں صرف وقتی حل نہیں بلکہ ایک محفوظ، پائیدار اور مکمل سڑک چاہیے، تاکہ عوام کا سفر آسان اور محفوظ ہو سکے۔

علاقے کےعوام نے وی سی چیئرمین کی بیان پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جہاں انھوں نے سڑک کو ٹریفک کےلئے محفوظ قرار دیا ہےجبکہ سڑک متعدد مقامات پر ٹوٹ چکی ہے جس سے کسی بھی وقت حادثہ کا خدشہ ہے لہذا سڑک کی مکمل مرمت کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔

 

chitraltimes karimabad valley road lower chitral 2 1

chitraltimes karimabad valley road lower chitral 3

chitraltimes karimabad valley road lower chitral 4

chitraltimes karimabad valley road lower chitral 6

chitraltimes karimabad valley road lower chitral 1

 

 


Post Views: 66

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged کریم آباد ویلی روڈ ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بند


#Chitral #Times #گزشتہ #برفباری #کے #بعد #تاحال #کریم #اباد #ویلی #روڈ #ہرقسم #کی #ٹریفک #کےلئے #بند #سڑک #کی #فوری #مرمت #کرکے #ٹریفک #کےلئے #کھول #دیا #جائے #عوامی #حلقے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker