local news

فارم ب کے حصول کیلئے ناردرا دفاتر کے چکر ختم، آن لائن سروس شروع –

ویب ڈیسک: فارم ب کے حصول کیلئے ناردرا دفاتر کے چکر ختم کر دیئے گئے، جبکہ اس مقصد کیلئے آن لائن سروس شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے فارم ب کے حصول کیلئے آن لائن سروس شروع کر دی گئی ہے، جس سے ایک سال تک کے بچوں کیلئے باآسانی گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔ نادرا کی نئی سروس کے تحت اب آپ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچے کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اس کیلئے صرف چند آسان مراحل پر عمل کرنا ہوتا ہے۔
اس اقدام کیلئے سب سے پہلے پاک آئی ڈی ایپ ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں، پھر درخواست دیں پر کلک کریں اور شناختی دستاویز کا اجرا منتخب کریں۔ اس کے بعد چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ منتخب کریں، پھر ہاں پر کلک کریں اور اپنے 13 ہندسوں والے شناختی کارڈ کا اندراج کریں۔ ایپلی کیشن شروع کریں اور بچے کی تصویر اپ لوڈ کریں یا لائیو تصویر لیں۔
اندراج کیلئے اس طریقہ کار کے بعد اپنے ڈیجیٹل دستخط فراہم کریں، بچے کی مکمل تفصیلات درج کریں، اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ والدین میں سے کسی ایک کے فنگر پرنٹس کی تصدیق بھی اس مرحلہ میںِ درکار ہوگی۔ تمام تفصیلات کا جائزہ لیں اور درخواست جمع کرا دیں۔
اس سلسلے میں نادرا کی جانب سے فارم ب کی عام فیس صرف 50 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جلدی پراسیسنگ کیلئے ایگزیکٹو سروس 500 روپے میں دستیاب ہے۔ یاد رہے اگر بچے کی عمر ایک سال سے زیادہ ہو تو آن لائن اپلائی نہیں کیا جا سکتا، ایسے میں والدین کو قریبی نادرا دفتر جانا ہوگا۔
یاد رہے کہ فارم ب کے حصول کیلئے ناردرا دفاتر کے چکر ختم کر دیئے گئے، جبکہ اس مقصد کیلئے آن لائن سروس شروع کر دی گئی ہے، اس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا، اور وقت کی بھی بچت ہوگی.

#فارم #کے #حصول #کیلئے #ناردرا #دفاتر #کے #چکر #ختم #آن #لائن #سروس #شروع

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker