local news

پی ایس ایل10 کا دوسرا میچ گلیڈی ایٹرز کے نام، زلمی کو 80 رنز سے شکست –

ویب ڈیسک: پی ایس ایل10 کا دوسرا میچ گلیڈی ایٹرز کے نام رہا، جبکہ اس میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، زلمی کے جارح مزاج بلےباز صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے.
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئے، اس دوران سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، اور دونوں ٹیموں نے کامیابی کیلئے ایڑی جوٹی کا زور لگایا، تاہم کامیابی کی ہما کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سر پر آ بیٹھی، اور گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا.
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 کا ٹارگٹ سیٹ کیا، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز بنائے، جبکہ ٹیم کے مجموعی سکور میں‌حسن نواز صرف 41 رنز کا اضافہ کر سکے جبکہ کوسل مینڈس 35 اور رائلے روسو 21 رنز بنا کر بیٹ کیری کر گئے۔
بولنگ کراتے ہوئے پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوابی اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز چھائے رہے اور کسی بھی موقع پر زلمی الیون کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، ان کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم 217 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 16 اوور میں 136 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔
زلمی کی جانب سے جارح مزاج بلےباز صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ حسین طلعت 35، مچل اوون 31، محمد حارث 13 اور سفیان مقیم صرف سنگل لے کر چلتے بنے، جبکہ ٹیم کے 5 اہم کھلاڑی کپتان و مایہ ناز بلے باز بابر اعظم، ٹام کوہلرکیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
بولنگ کراتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2، 2 اور کائل جیمیسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کی راہ دکھائی۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے۔یاد رہے پی ایس ایل10 کا دوسرا میچ گلیڈی ایٹرز کے نام رہا، جبکہ اس میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

#پی #ایس #ایل10 #کا #دوسرا #میچ #گلیڈی #ایٹرز #کے #نام #زلمی #کو #رنز #سے #شکست

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker