local news

Chitral Times – میٹرک امتحان: نقل کی عدم روک تھام پر 54 امتحانی عملے کے خلاف کارروائی، 37 افراد امتحانی ڈیوٹی سے فارغ ،تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ کردیا گیا، 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

میٹرک امتحان: نقل کی عدم روک تھام پر 54 امتحانی عملے کے خلاف کارروائی، 37 افراد امتحانی ڈیوٹی سے فارغ ،تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ کردیا گیا، 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

 

 

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام 6 اضلاع پشاور، چارسدہ، چترال اپر، چترال لوئر، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں میٹرک کے امتحان کے 11 روز مکمل ہوگئےہیں،

 

 

chitraltimnes commissioner peshawar riaz mehsood chairman board

 

 

جاری ہینڈآوٹ کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود کی زیر نگرانی 6 اضلاع میں میٹرک کے امتحان کے لیے مخصوص کردہ 713 امتحانی مراکز میں میٹرک کا امتحان دینے والے تقریباً دو لاکھ کے قریب طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی موثر طریقے سے روک تھام کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے حالیہ میٹرک کے امتحان میں جماعت نہم، جماعت دہم کے 46 امتحانی پیپرز کا انعقاد کیا گیا جس میں سائنس اور آرٹس کے پیپرز شامل ہیں ۔

 

امتحان کے دوران 11 دنوں میں سہولیات کی عدم فراہمی شفافیت برقرار نہ رکھنے اور نقل کی عدم روک تھام پر 54 سرکاری امتحانی عملے کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں سے 37 افراد کو نہ صرف امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا بلکہ ان کو تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ کردیا گیا ان افراد کو معطل کر کے ان کے خلاف E&D رولز کے تحت نوکری سے برخاست کرنے کے لیے ان کا کیس ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو ارسال کر دیا گیا، ان افراد کے ٹی اے ڈی اے بھی ختم کیے گئے ،

 

نقل میں معاونت کرنے والے دو پرائیویٹ اسکولوں کا پشاور تعلیمی بورڈ سے الحاق ختم کرنے کے لیے ان کا کیس گورننس بورڈ کو ارسال کر دیا گیا 14 افراد کے خلاف جعلی ڈیوٹی تقرر نامے بنانے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی، تمام 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور یہ افراد تاحال جیل میں ہیں 4 افراد کو جعلی خود ساختہ تقریر نامے بنانے پر گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ 4 پرائیویٹ اسکولوں کے اہلکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی جو کہ نقل کے لیے معاونت کرتے پائے گئے۔

 

اس کے علاوہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے ایک اہلکار کو نوکری سے مکمل طور پر فارغ کردیا گیا جو کہ جعلی امتحانی ڈیوٹی کے تقرر ناموں کی فراہمی میں ملوث تھا ۔

 

اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ 29 اپریل تک جاری رہنے والے میٹرک کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کئے جائیں گے اس سلسلے میں تمام اضلاع میں انتظامی افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ وہ ازخود بھی مختلف اوقات میں مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ مقابلے کا رجحان پیدا کرنے اور بہترین خدمات انجام پر 7 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا اور انہیں انعامات دئے گئے جبکہ امتحانی عملے کے 9 افراد کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے ہاتھوں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا اور اس کی سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تشہیر بھی کی گئی

 

دریں اثنا چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود کی زیر نگرانی میٹرک امتحان پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام دیگر چھ اضلاع کی طرح چترال میں بھی جاری ہیں، پی ایم ایس افیسر اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمن چترال کے دور دراز علاقوں میں امتحانی مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔

 

 

 


Post Views: 96

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged میٹرک امتحان


#Chitral #Times #میٹرک #امتحان #نقل #کی #عدم #روک #تھام #پر #امتحانی #عملے #کے #خلاف #کارروائی #افراد #امتحانی #ڈیوٹی #سے #فارغ #تاحیات #امتحانی #ڈیوٹی #کے #لیے #بلیک #لسٹ #کردیا #گیا #افراد #کے #خلاف #ایف #آئی #آر #درج

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker