local news

سماجی بہبود کے ملازمین کو 10ماہ بعد کم سے کم اجرت فراہم –

ویب ڈیسک: سماجی بہبود کے ملازمین کو 10ماہ بعد کم سے کم اجرت فراہم، تمام پراجیکٹ ملازمین کو 36ہزار روپے تنخواہ جاری کرنے کی ہدایات ارسال کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا نے 10ماہ کی تاخیر کے بعد پراجیکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم اجرت مقرر کردی، تمام پراجیکٹ ملازمین کو 36ہزار روپے تنخواہ جاری کرنے کی ہدایات ارسال کردی گئی ہیں۔
محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے ملازمین جو موجودہ تنخواہ کم از کم اجرت سے کم وصول کر رہے ہیں انہیں 36 ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس بات کا اطلاق سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے تمام پراجیکٹس بشمول بحالی مراکز اور دیگر اداروں کے ملازمین پر ہوگا۔ مذکورہ اعلامیہ تمام ڈسٹرکٹ آفیسرز سوشل ویلفیئر، بحالی آفیسرز، دارالامان کے انچارج اور خصوصی بچوں کے سکول کے پراجیکٹ منیجر کو بھیج دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس ہدایت پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ،واضح رہے کہ کم سے کم اجرت کا قانون صوبائی حکومت نے یکم جولائی 2024کو نافذ کیا تھا تاہم محکمہ سماجی بہبود نے اس پر عمل درآمد 10ماہ بعد مئی سے شروع کردیا ہے ۔

#سماجی #بہبود #کے #ملازمین #کو #10ماہ #بعد #کم #سے #کم #اجرت #فراہم

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker