local news

Chitral Times – میٹرک امتحانات : صوبہ بھر میں 475807 طلبہ نویں جماعت جبکہ 444404 طلبہ دسویں جماعت کے امتحانات دیں گے،  صوبہ بھر میں کل 3634 امتحانی مراکز قائم

میٹرک امتحانات : صوبہ بھر میں 475807 طلبہ نویں جماعت جبکہ 444404 طلبہ دسویں جماعت کے امتحانات دیں گے،  صوبہ بھر میں کل 3634 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ سپروائزری عملے کی تعداد 25810 ہے

 

وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تمام چیئرمین تعلیمی بورڈز کا سالانہ میٹرک امتحانات کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت صوبے کے تمام چیئرمین تعلیمی بورڈز سربراہان کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سالانہ میٹرک امتحان 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم مسعود احمد، اسپیشل سیکرٹریز قیصر عالم، اور خدا بخش، ایڈیشنل سیکرٹریز، تمام چیئرمین بورڈز، ڈائریکٹر تعلیم، کمیونیکیشن سپیشلسٹ محکمہ تعلیم اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔صوبہ بھر میں میٹرک سالانہ امتحان 8 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 475807 طلبہ نویں جماعت کے امتحانات جبکہ 444404 طلبہ دسویں جماعت کے امتحانات دیں گے۔

 

صوبہ بھر میں کل 3634 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ سپروائزری عملے کی تعداد 25810 ہے۔ تمام چیئرمین بورڈز نے اجلاس میں اپنی اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ امتحانات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن میں طلبہ کے بیٹھنے کے لئے فرنیچر، واش روم، بجلی، پانی، نگران عملہ کی ڈیوٹیز، اسٹیشنری، انسپیکشن ٹیموں کی تشکیل، پرچے کی ترسیل اور دیگر تمام امور شامل ہیں۔وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ کو امتحان کے دوران اعتماد دیا جائے اور انسپیکشن عملہ بلا ضرورت طلبہ کو پریشان نہ کریں۔

 

وزیر تعلیم نے ای ایم آئی ایس سیل کو ہدایت کی کہ تمام بورڈز کے ساتھ کوآرڈینیشن کر کے محکمانہ سطح پر ایک مرکزی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے۔سیکرٹری تعلیم مسعود احمد نے خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز چیئرمین کمیٹی (KPBCC) کے سربراہ کو ہدایت کی کہ ہر بورڈ کی سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل) کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کی سطح پر بھی ایسا ہی سیل قائم کیا جائے جہاں سے امتحانات کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو غیر ضروری معائنوں کے باعث ذہنی دباؤ یا الجھن کا شکار نہ کیا جائے۔مزید برآں، سیکرٹری تعلیم نے ہدایت کی کہ سیکریٹریٹ میں قائم انفارمیشن ڈیسک کی جانب سے تمام بورڈز کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے گی، جو متعلقہ اعلیٰ حکام کو بروقت ارسال کی جائے گی- محکمہ تعلیم کی جانب سے ہاٹ لائن نمبر، واٹس ایپ نمبر اور محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر شکایات پورٹل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔


Post Views: 71

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged میٹرک امتحانات


#Chitral #Times #میٹرک #امتحانات #صوبہ #بھر #میں #طلبہ #نویں #جماعت #جبکہ #طلبہ #دسویں #جماعت #کے #امتحانات #دیں #گے #صوبہ #بھر #میں #کل #امتحانی #مراکز #قائم

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker