local news

بھارتی ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے، پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے، بھارتی ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمری کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش ‌آنے والے واقعہ کے حوالے سے بھارتی الزامات پر منہ توڑ جواب دینا چاہئے، پاکستان پر الزام تراشی کرنے کی بجائے بھارت اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے، اور پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائے۔ اس وقع خود بھارت کے اندر چوبیس کے قریب آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، سکھوں کی تحریک انہی میں سے ایک ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بھارت دوسروں پر الزام عائد کرنے کی بجائے اپنے اندورنی معاملات پر توجہ دے تو بہتر ہوگا، پاکستان خود ہمیشہ دہشتگردی کا شکار رہا ہے، دنیا کے جس کونے میں بھی دہشت گردی ہو گی ہم مذمت کریں گے، لہذا پاکستان کو بھارتی ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ بھارت بے بنیاد پروپگینڈا کرنے کی بجائے پہلگام واقعہ سے متعلق اپنے گھر میں تحقیقات کرے، بے جا اور بے بنیاد الزام ترشی ناقابل قبول ہیں۔

#بھارتی #ہرزہ #سرائی #کا #منہ #توڑ #جواب #دینا #چاہیے #پی #ٹی #آئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblocker Detected

Please Turn off Ad blocker