
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمدکریم کنڈی نے پیش کی ۔
قرار داد پر پاکستان تحریک انصاف ، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر اراکین کے دستخط موجود ہیں ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے ایوان پہلگام واقعہ کی مذمت کرتا ہے ۔
قرار داد میں پہلگام واقعے کے بعد سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی رویے کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ دنیا بھارت کی جانب سے عالمی ذمہ داروں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔
قرار داد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔
قرارداد میں عہد کیا گیا کہ ایوان مادر وطن کے لئے دفاع کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔
#خیبرپختونخوا #اسمبلی #میں #بھارتی #آبی #جارحیت #کیخلاف #مذمتی #قرارداد #منظور