
ویب ڈیسک: خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قوم سپاہ کے رہنما حاجی نصیب آفریدی جاں بحق ہوگئے ۔
ضلع خیبر پولیس حکام کے مطابق باڑا بازار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قوم سپاہ کے رہنما حاجی نصیب آفریدی جاں بحق ہوگئے۔
نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ۔
#باڑہ #میں #فائرنگ #سے #قوم #سپاہ #کے #رہنما #نصیب #آفریدی #جاں #بحق